ہنزہ نیوز اردو

انچارج میڈیا سیل ایم کیو ایم گلگت زون امداد علی جعفری اور دیگر متحدہ کے کارکنوں کو شیڈول فور میں شامل کرکے حکومت نے سیاسی انتقام لیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت    30 اپریل، 2016ء – ہنزہ نیوز(پ ر) مرکزی رہنما متحدہ قومی موومنٹ ہدایت علی نے مرکزی سیکرٹیریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انچارج میڈیا سیل ایم کیو ایم گلگت زون امداد علی جعفری اور دیگر متحدہ کے کارکنوں کو شیڈول فور میں شامل کرکے حکومت نے سیاسی انتقام لیا ہے ہم فورس کمانڈر گلگت بلتستان، آئی جی پی اور دیگر اعلیٰ حکام سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ صوبائی حکومت کے اس متعصبانہ فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے مظلوم اور محب وطن سیاسی کارکنوں کو شیڈول فور سے نکلا جائے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرے وگرنہ ایم کیو ایم انصاف کے دروازوں پر دستک دیں گے۔

 

مزید دریافت کریں۔