ہنزہ نیوز اردو

انٹر ڈسٹرکٹ چمپئین شپ 2021 کے افتتاحی پروگرام

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ)سنئر وزیر صنعت و تجارت کرنل عبید اللہ بیگ نے کہا ہے کہ ہم ہنزہ میں غیر اخلاقی پروگراموں کا انعقاد کی بر پور مذمت کرتے ہیں حالیہ دنوں پھسو گوجال میں ہونے والی غیر اخلاقی پروگرام سے ہنزہ کا وقار مجروح ہوا ہے ہم ایسے لوگوں کی ہنزہ آنے پر پابندی عائد کرینگے اور جو بھی ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کاروائی ہوگی گھیل گھود کے پروگراموں سے نوجوانوں میں باہمی ربط اور ذہنی نشوونما پیدا ہوتی ہے اس طرح کے نورنامنٹس کا انعقاد بہت ضروری ہے تمام ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں امید ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں ہنزہ کے حقیقی چہرے کو اجاگر کرینگے میں گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے زمہ داران ہنزہ ڈسٹرکٹ کے انتظامیہ خاص کر ڈی سی فیاض آحمد اور ڈی سرکٹ ہنزہ کے والی بال ایسوسیشن کے ذمہ دارون اور خاص کر تمام کھلاڑیوں کا مشکور ہوں کہ آپ لوگوں نے اس ٹورنامنٹ کے لئے ہنزہ کا انتخاب کیا ان خیالات کا اظہار ہنزہ میں منعقد انٹر ڈسٹرکٹ چمپئین شپ 2021 کے افتتاحی پروگرام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ ہنزہ میں عطا آباد کے مقام پر 54 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ سمیت سنٹرل ہنزہ گریٹر واٹر اسکیم علی آباد میں پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال سپیشلسٹ ڈاکٹر سمیٹ اور دیگر اہم منصوبوں کا بہت جلد آغاز ہوگا انہوں نے اپنے خطاب میں گزشتہ دنوں ماخون گوجال میں شہید ہونے اسکول کے بچوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے سے پورا ہنزہ سوگوار ہوا ہے انہوں نے اس ٹورنامنٹ کے کئے پچاس ہزار کا امداد کا بھی اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد نگ کہا کہ کل مارخون میں ہونے والے حادثے کی وجہ سے اس پروگرام کو سادگی سے منانے کی کوشش کی ہے کھیل کھود کا پروگرام بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ایک مثبت پروگرام ہے میں دیگر ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے تمام کھلاڑی خضرات اور ان منتظمین کو ہنزہ میں خوش آمدید کہتا ہوں ُامید دلاتا ہوں کہ ان کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی ہنزہ میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ تین دن جاری رہے کی جس میں دس اضلاع سے گیارہ ٹیمیں مد مقابل ہونگی یہ ٹورنامنٹ ڈے ٹائٹ کھیلا جائے گا

مزید دریافت کریں۔