ہنزہ نیوز اردو

انتظامیہ کے زیر اہتمام اسماعیلی بوائز اسکاوٹس ایسو سی ایشن گلگت کے تعاون سے محر الحرام کے موقع پر گلگت شہرمیں صفائی مہم کا مظاہرہ کیا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت:انتظامیہ کے زیر اہتمام اسماعیلی بوائز اسکاوٹس ایسو سی ایشن گلگت کے تعاون سے محر الحرام کے موقع پر گلگت شہرمیں صفائی مہم کا مظاہرہ کیا گیا جس میں ہر اسماعیلی بوائز اسکاوٹس گروپ کے نمائندگی کرتے ہوئے 347اسکاوٹس ،شاہین اور رورز نے جوش اور جذبے کے ساتھ شرکت کی اور عوام کو اپنا محلہ ،گلی کو صاف رکھنے سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی شہر کی صفائی ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے انہوں نے اس مہم میں شرکت کرنے والے اسکاوٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ اداد کیا اور آئیندہ بھی ضلعی انتظامیہ کے تعاون کرنے کا اظہار کیا اس موقع پر سیکریٹری اماعیلی ریجنل کونسل گلگت شمشیر علی خان نے کہا کہ ایسے مہم ہر گلی محلے میں ہونا چائیے تا کہ معاشرے میں سے خطر ناک بیماریوں کا خاتمہ ہو۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسکاوٹس کمشنر عمران حسین میر نے ضلعی انتظامیہ ،اسسٹنٹ کمشنر ،اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت اور اس مہم میں شرکت کرنے والے لیڈرز اور اسکاوٹس کا شکریہ ادا کیا 

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ