ہنزہ نیوز اردو

امید رکھتے ہے کہ نو تعینات ڈی سی ہنزہ اور حالیہ ترقی پانے والے سٹی مجسٹریٹ علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرئینگے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) امید رکھتے ہے کہ نو تعینات ڈی سی ہنزہ اور حالیہ ترقی پانے والے سٹی مجسٹریٹ علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرئینگے چونکہ ضلع ہنزہ بلخصوص کریم آباد سیاحوں کا مسکن ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی متاثر ہوتے ہے مگر سیاحت کی فروغ ہماری اولین ترجہحی ہے۔ ان خیالات کا ظہار ہنزہ کریم آباد عہدداران اور نمبرداران نے گزشتہ رو ز ڈی سی ہنزہ فیاض احمد اور سٹی مجسٹریٹ فرمان علی کو خوش آمدی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ انتہائی خوشی کے ساتھ ہم علاقے افسران کو تہیہ دل سے خوش آمدید کہتے ہے جن کو علاقے کے مسائل سے قبل از وقت آگاہ ہے ہم امید کرتے ہے کہ مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرئینگے جبکہ ہمارے طرف سے جو بھی ممکنہ تعاون ہو ہم حاضر ہے۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ڈی سی ہنزہ میری خوشی ہے کہ میں ایک ایسے ضلع کا ڈی سی ہوں کہ مجھے اس معاشرے سے مدد لینے کے ساتھ سیکھنا ہے ضلع ہنزہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے انشاللہ علاقے کہ سیاسی سماجی اور مذہبی اداروں کے ساتھ ملیکر علاقے کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کرئینگے دن ہو یا رات۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ