ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے نائب صدر نمبردار فدا کریم ، علما ونگ ہنزہ کے نائب صدر اقبال حسین ، لیبر ونگ گلگت بلتستان کے نائب صدر فرمان کریم ، تحصیل کے جنرل سکریٹری نظام الدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہنزہ میں بجلی ، پانی سمیت دیگر مسائل دن بہ دن بڑھ رہے ہیں الیکشن کے دنوں میں کئے گئے وعدے پر اب تک کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا التر نالے سے سنٹرل ہنزہ کو سیراب کرنے والا واحد واٹر چینل کا حالت بہت خراب ہوچکا ہے التت سے کریم آباد روڑ کی تعمیر کام جاری ہونے سے گزشتہ ایک سال سے کول سمرقند کے اندرونی اور بیرونی دیواریں بہت کمزور ہوچکی ہیں عوام اپنے مدد آپ کے تحت ہر سال کول سمرقند کی صفائی اور مرمت کا کام کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے کئی بار آگاہ کرچکے ہیں کہ وہ روڑ کی تعمیر کے دوران خراب ہونے والے دیواروں کا مرمت کرے لیکن اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا الیکشن کے دنوں میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہنزہ میں بجلی کی بحران پر قابو پانے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی سنٹرل ہنزہ کے پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے عطا آباد جھیل سے پانی فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا اب تک کسی منصوبے کوئی کام نظر نہیں آتا بلکہ ہنزہ کے اہم نوعیت کے اسکیموں کو جس میں بجلی کے منصوبے بھی شامل تھے اے ڈی پی سے ڈلیٹ کیا جا چکا ہے جو ہنزہ کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے فوری طور پر اہم عوامی نوعیت کے منصوبوں پر کام شروع نہ کیا گیا تو بر پور احتجاج کیا جائے گا گلگت بلتستان کے بیروکرسی ، اعلی سیاسی عہدہ دار جب ہنزہ آتے ہیں تو ہنزہ کے مسائل کو اولین فرصت میں حل کرنے کا وعدہ کرکے چلے جاتے ہیں اور کوئی کام نہیں ہوتا اس وقت ششپر گلیشر کی وجہ سے حسن آباد کے لوگ ذہنی ازیت کا شکار ہیں روزانہ ششپر گلیشر پر وزٹ ہوتے رہتے ہیں جو مقامی صحافیوں اور متلقہ لوگوں کو اس دوروں سے بے خبر رکھا جارہا ہے مذید انہوں کا کہنا تھا کہ عطا آباد جھیل سے سنٹرل ہنزہ کے لئے پانی کی فراہمی کے منصوبے پر فوری عمل درآمد ہونا چاہئے اور آبپاشی کے سیزن شروع ہوچکا ہے اس لئے اہم واٹر چینل کی مرمت کام کیا جائے
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ