ہنزہ نیوز اردو

الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے زلزلے سے متاثرہ استور کے بالائی علاقوں شلتر،تربلنگ(بلسیبا)،ڈویاں اور شاہی بستی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے زلزلے سے متاثرہ استور کے بالائی علاقوں شلتر،تربلنگ(بلسیبا)،ڈویاں اور شاہی بستی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سڑک کے بند ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں تعطل کا شکار تھیں۔ صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن کی ہدایت پر الخدمت کے رضاکاروں کی ٹیم امدادی سامان کے ساتھ متاثرہ علاقوں کو روانہ ہو گئی ہے،امدادی سامان میں ابتدائی طور پر (خیمے،بسترے،ترپال اور راشن)شامل ہیں۔ استور میں امدادی سرگرمیوں کی سربراہی صدر الخدمت ضلع استور کفایت الدین کر رہے ہیں جبکہ الخدمت فاونڈیشن ریجنل آفس سے انچارج ڈیزاسٹر منیجمنٹ عبدالکریم امدادی سرگرمیوں میں خود حصہ لے رہے ہیں۔صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے کہا ہیکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔جی بی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں خیمے پہنچا دیئے ہیں اب انہیں بستروں اور ترپال کی شدید ضرورت ہے۔ہم متاثرین کی مشکلات سے باخبر ہیں۔ہماری ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کر لیا ہے۔جبکہ ہم اپنے مرکز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور مرکزی صدر عبدالشکور صاحب کی خصوصی ہدایت ہیکہ کہ متاثرین کو ہر ممکن امداد مہیا کی جائے۔

مزید دریافت کریں۔