ہنزہ نیوز اردو

اسماعیلی فرقے کی روحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کی پہلی دفعہ ہنزہ آمد کا سالگیرہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین)اسماعیلی فرقے کی روحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کی پہلی دفعہ ہنزہ آمد کا سالگیرہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ا س موقع پر ہنزہ بھر کے عبادت گاہوں پر اسماعیلی کونسل ہنزہ کی جانب سے اعلان کے مطابق الصبح ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگے گئے جبکہ دن بھر ہنزہ کے مرکزی عبادت گاہیں ہیڈ کواٹر علی آباد، کریم آباد، التت، گلمت، ناصرآباد سوست چیپرسن اور شمشال میں خصوصی اجتماعات منعقد کئے گئے۔اس موقع پر علماء مذہبی عہدداران نے ہز ہانس پرنس کریم آغاخان کی پچھلے 59سالوں کے عرصے میں کی جانے والی عالم انسانیت کے لئے ی جانے والی خدمات خصوصاًتعلیم، صحت، ثقافت اوردنیا بھر میں کی جانے والی تعمیر وترقی پر روشنی ڈال دئیے۔ ہزہانس پرنس کریم آغاخان کی پہلی دفعہ دورہ ہنزہ کے سالگرہ کے موقع پر ہنزہ بھر کے عبادتگاہوں میں مذہبی اور روایاتی تقریبا ت منانے کے ساتھ شام کو پہاڑوں،عبادت گاہوں اور ہزہانس پرنس کریم آغاخان کے فلاحی اداروں پر چراغاں کرتے ہوئے سجائے گئے جبکہ ضلع بھر کے عبادت گاہوں میں خصوصی نذر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔یاد رہے کہ ہزہانس پرنس کریم آغاخان نے اپنی پہلی دفعہ کا دورہ سن 24اکتوبر1960ء میں ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں جماعت کو دیدار سے نوازہ تھا۔اس لئے ہنزہ بھر کے اسماعیلی برادر ی اپنی روحانی پیشوا ہزہانس پرنس کریم آغاخان کی پہلی دفعہ ہنزہ آمد کا سالگیرہ ہر سال اکتوبر 23کو مذہبی عقیدت احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر