ہنزہ نیوز اردو

اسماعیلی سوک کے زیر اہتمام آغاخان ہائیر سکینڈری اسکول کریم آباد (اکیڈیمی ) میں فارسٹ ڈپارمنٹ ہنزہ کی تعاون سے پلانٹیشن ڈے منایا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ) اسماعیلی سوک کے زیر اہتمام آغاخان ہائیر سکینڈری اسکول کریم آباد (اکیڈیمی ) میں فارسٹ ڈپارمنٹ ہنزہ کی تعاون سے پلانٹیشن ڈے منایا گیا پلانٹیشن ڈے سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ کے صدر کرنل (ر) امتیاز الحق نے کہا کہ پلانٹیشن ڈے کو منانے کا مقصد کرہ ارض کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے درپیش چلنجز سے ٹمنٹے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے پوری دنیا میں جہاں بھی اسماعیلی رہتے ہیں وہ سب ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو محسوس کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں آج ہنزہ میں بھی دیگر کمنٹیز سے ملکر ہم پلانٹیشن ڈے منا رہے ہیں تاکہ ہم سب اچھے ماحول میں زندگی بسر کرسکے اس موقع پر ڈی ایف او فارسٹ ہنزہ محمد جعفر نے سونامی بلین ٹری منصوبے کے افادیت بتاتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں دیگر ضلعوں کے نسبت ماضی میں کم پلانٹیشن کی گئی ہے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پھل دار اور غیر پھل دار درخت لگانے کی ترغیب دینا ہوگا اس طرح کے ایونٹ کے زریعے ہم لوگوں کو جنگلات سے متلق آگاہ کرسکتے ہیں ہم نے اس سال ہنزہ میں لاگھوں پودے تقسیم کئے ہیں ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلی نمبردار گنش اجلال حسین نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ خوش آئند ہیں میں اسماعیلی سوک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پلانٹیشن ڈے کا اہتمام کیا اس طرح کے ماحول دوست جو بھی پروگرام کا انعقاد ہو ہم قبلہ گنش ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں پروگرام میں مختلف سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی شرکا نے آغاخان ہائیر سکینڈری اسکول کریم کے احاطے میں پودے لگائے

مزید دریافت کریں۔