ہنزہ نیوز اردو

اسماعیلی ریجنل کونسل کی سانحہ نلتر کی مذمت، شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر) سانحہ نلتر کے حوالے سے پبلک ریلیشن کمیٹی اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کا ہنگامی اجلاس رات گئے منعقد ہوا جس کی صدارت نعیم اللہ خان صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت نے کی۔ اجلاس میں کونسل کے ممبران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں سب سے پہلے شہدائے نلتر کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت لواحقین کو صبر جمیل کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔
شرکاۓاجلاس نے اس المناک انسانی واقعے پر شدید دکھ اور غم و رنج کا اظہار کیا اور اسے ایک غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جس میں بے قصور انسانوں کو بلا تفریق ِ عمر اور جنس نشانہ بنایا گیا ۔اس دہشت گردانہ سرگرمی کا براہ راست مقصد گلگت بلتسان کے ماحول میں کشیدگی پیدا کرنا، یہاں کے امن کو سبوتاژ کرنا اور بھائی کو بھائی سے لڑانا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ ایسے عناصر اور اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
اسماعیلی ریجنل کونسل تمام مسلم برادریوں کی قیادت سے یہ اپیل کرتی ہے کہ ملکی اور خصوصی طور پر گلگت بلتستان میں قیام امن کی خاطر حسب سابق بڑے پن اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاملے کو اس کے منطقی انجام تک پہچانے میں حکومت کا ساتھ دیں اور عوام کو پر امن رہنے کی تلقین کریں۔
کونسل نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردوں کا کوئی فرقہ، مذہب یا دین نہیں ہوتا، ان کے خلاف ہم سب کو انفرادی، خاندانی، گلی محلوں اور پھر قومی سطح پر پورے خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ اٹھ کھڑا ہونا پڑے گا۔ یہی وقت ہے کہ ہم مذہبی ہم آہنگی اور اخوت و محبت کو فروغ دینے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔
کونسل ہذا سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں سے بھی اپیل کرتی ہے کہ مسلم بھائی چارے اور معاشرتی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی خاطر مثبت کردار ادا کرنے اور معاملے کو اس کے حدود میں رکھنے اور انسانی جذبات کوبھڑکانے والی تحریروں اور تصاویر پوسٹ کرنے سے پرہیز کریں۔
اسماعیلی کونسل نے حکومت وقت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا عہد کیا اور گلگت بلتستان کے عوام سے بھی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کی اپیل کی۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحومین کی روحوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ