ہنزہ نیوز اردو

اسلام اباد میں عظیم کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اپنے عظیم ہیروں کو خراج عقیدت پیش کرنے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام اباد ( کاوش مہدی ) عظیم کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئیے نوجوانان گلگت بلتستان کی جانب سے جی بی کئیر پیلٹ فارم سے ایف نائن پارک اسلام اباد میں ایک سادہ پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب میں شرکت کرنے اپنے عظیم ہیروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئیے جڑواں شہروں سے سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں سول سوسائٹی کے علاوہ کارہائے زندگی کے مختلف شعبوں سے وابسطہ سرکاری، نیم سرکاری اداروں کی شخصیات جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر زعیم ضیاء، میڈیاء سے وابسطہ ایک بڑی تعداد جن میں مختلف چینلز سے وابسطہ حالات حاظرہ اور مارننگ شوز کے اینکرز کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی دنیا سے وابسطہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے مکسڈ مارشل آرٹ خواتین کٹیگری کی چمئین انیتا کریم اور باکسنگ کی دنیا میں اپنے منفرد انداز سے خود کو منوانے والے بین الااقوامی سطح پر پاکستان کو مختلف اعزاز دلوانے والے نامور نوجوان باکسر عثمان وزیر بھی عظیم کوہ پیماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے تقریب کا حصہ بنے

اس موقع پر سول سوسائٹی، میڈیا سے وابسطہ افراد اور کھیلوں کی دنیا کے چمکتے ستاروں نے وفاقی معہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوہ پیماء محمد علی سدپارہ مرحوم کو سرکاری طور ہر باضابط قومی ہیرہ کا خطاب دیا جائے اور ان کے کارہائے نمایاں کو زندہ و جاویدا رکھنے کے لئیے گلگت بلتستان میں نوجوان نسل کو کوہ پیمائی کی تربیت فراہم کرنے کے لئیے انکے نام سے ادارہ بنایا جائے اور اس ادارے سے حاصل امدنی انکے اہل و عیال کو دی جائے ساتھ ساتھ پاکستان سپورٹس کملیکس میں بھی انکے نام سے کوہ پیمائی کی تربیت فراہم کرنے کے لئیے الگ شعبے کا قیام عمل میں لائے۔
نیز حکومت وقت فی الفور محمد علی سدپارہ مرحوم کی یاد میں ڈاک ٹکٹ اجراء کرے۔
تقریب کے آخر میں محمد علی سدپارہ مرحوم کے لئیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی

مزید دریافت کریں۔