ہنزہ نگر 25 اپریل ہنزہ نیوز ( بیورو رپورٹ )اسلامی تحریک جنرل پاکستان کے سیکرٹڑی علامہ عارف واحدی نے نگر خاص کے گاوں کنجوکشل میں سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک اقتدار میں آکر گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا ئی گی اور یہ خطہ جو سیا سی اور ماعشرتی طور پر پاکستان کی شہرت کی حثیت رکھتی ہے اکو آئینی صوبہ بنائی گی اور مکمل اقتدار اسلام آباد کے بجائے گلگت بلتستان کے عوام کو منتقل کر دیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سیاسی پارٹیوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق کے نام پر دھوکہ دیا ہیاور اب کی بار یہاں کے باشعور باسی ان کے سیاسی چالوں میں آنے کے بجائے اسلامی تحریک کا انتخاب کریگی جو اس کے حقوق کا اصل ضامن ہے۔تقریب سے خطابر کرتے ہوئے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر شیخ مرزہ علی نے کہا کہ اسلامی تحریک نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے دائی ہے اور فرقہ پرستی کے قائل نہیں ۔ فرقہ واریات کے سلاب کو روکنے کے لئے اسلامی تحریک نے پاکستان میں مسلمانوں میں اتحاد کے لئے وہ کام کیا جس کی نذیر نہیں ملتی۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ آنے والے انتخابات میں اسلامی تحریک کے ہاتھ کو مظبوط کرکے اپنے حقوق کی ضمانت حاصل کرے۔ اس موقع پر حلقہ 5نگر کنجوکشل سے اسلام تحریک پاکستان کے ساتھ درجنوں افراد شامل ہوئے۔
مضامین
کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟
ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ