ہنزہ نیوز اردو

اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کا پڑی میں فلور مل پر چھاپہ 50 ہزار روپے جرمانہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت؛اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کا پڑی میں فلور مل پر چھاپہ 82 توڑے چوکر،ملک فلور مل پنڈی کے پرنٹڈ آٹے کے بیگ برآمد ہونے پر چوکر نیلام اور مل پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا
گلگت: اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ نے کشمیر فلور ملز پڑی بنگلہ کا دورہ کیا معتبر ذرائع کے مطابق دورانہ چیکنگ ملر کے اندر سے 82توڑے چوکر جوکہ 17 کلو وزن کے ساتھ برآمد ہوا جبکہ سرکاری وزن کے 14کلو ہے اور ساتھ ہی کچھ ملک فلور مل کے پرنٹٹ بیگز بھی برآمد ہوئے ہیں اور ایک توڑا آٹاجوکہ فائن پایا گیا برآمد ہوئے۔اے سی جگلوٹ نے موقع پر چوکر پڑی عوام میں نیلام کرایا جبکہ مل پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا.

مزید دریافت کریں۔