ہنزہ نیوز اردو

استارو پل کو کسی بہی صورت میں 15ستمبر تک تیار کرکے ٹریفک کے لۓ کہول دیا جاۓ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اپر چترال (منیر بیگ جوھر) تورکہو کے عوام کا سیلاب سب کو بہا کر لے جاۓ گا ۔استارو پل میں کام کی سست روی اور محکمہ  کی من مانیاں نا قابل برداشت ہیں اس حوالے سے تحریک حقوق عوام اپر چترال اور تورکہو تریچ یو سی عوامی اتحاد کے مشترکہ مشاورت اور اجلاسوں کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلی نشست ہفتہ 7اگست بمعل صبح 9 بجے رایئن میں منعقد ہوگا جس میں شرکت کے لۓ مختلف علاقوں کے نمایئندوں سے رابطے جاری ہیں یاد رہے کہ گزشتہ سال ماہ نومبر میں تورکہو اور تریچ یو سی کے عوام نے اپنے نمایئندوں کو استارو پل کی تعمیر میں سست روی اور علاقے کے عوام کےسفری مشکلات کو مد نظر رکہتے ہوۓ شاگرام کے مقام پردہرنا دینے پر مجبور کۓ تہے اور استارو پل کے گاڈر مکمل ہونے تک اس مقام پر عارضی اسٹیل پل کا مطالبہ کیا گیا تہا تاہم جناب وزیر زادہ صاحب مولانا ہدایت الرحمن صاحب اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی کوششوں سے صوبائ حکومت نے اسٹیل پل کی منظوری بہی دی تہی مگر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹہیکہدار کی کمزوری اور سرد موسم کی وجہ سے ایک طرف پایئل کیپ نا مکمل ہونے کی بنا پر عوام تورکہو اور یو سی تریچ اس عارضی اسٹیل پل سے بہی محروم ہو گئ اور شدید سردی اور برفباری میں عوام نے جو سفری مشکلاٹ اٹہاۓ وہ صرف خدا ہی جانتا ہے اس وقت عوام سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ٹہیکہداراور انتظامیہ کی طرف سے عوام تورکہو اور یو سی تریچ سے وعدہ کیا گیا تہا کہ استارو پل کو مئ کے آخر تک مکمل کرکے ٹریفک کے لۓ کہول دیا جاۓ گا مئ جون جولائ بہی خیریت سے گزر گۓ مگر استارو پل میں کام کی رفتار جوں کا توں ہیں محکمہ سی ایڈ ڈبلیو متعلقہ ٹہیکہدار اور اورمنتخب نمایئندے خاموش تماشائ بنے بیٹہے ہیں لہازا عوام اب مزید ظلم برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا عوام اب بہر پور عوامی رد عمل کا مظاہرہ کرنے اور اپنا حق حاصل کرنے کے لۓ تیار ہے اس سلسے میں تریچمیر ڈرایئور یونین اور میڈیا کا بہی بہر پور سہارا لیا جاۓ گا ہم عوام تورکہو اپنے منتخب عوامی نمایئندوں ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سے گزارش کرتے ہیں کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے سے پہلے اور عوام کو کسی بڑے امتحان میں ڈالنے سے پہلے اس سنگین عوامی مسلے کو 15ستمبر سے پہلے حل کرنے کی کوشش کریں اور استارو پل میں کام کی رفتار کو دن رات ایک کرکے تیز کیا جاۓ اور اس سنگین عوامی مسلے کو حل کیا جاۓ ایسا نہ کرنے کی صورت میں عوام تورکہو اور یو سی تریچ اپنے آیئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ