ہنزہ نیوز اردو

اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کوئی کسر نہیں چھوڑا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر ) اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کوئی کسر نہیں چھوڑا تھا کرپشن کے زریعے اداروں کو کھوکھلا کردیا گیا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی حکومت اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے پالیسی بنارہی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے دو سالوں میں پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو اہمیت دی جس کی وجہ سے پاکستان میں غیر ملکی سیاح آ رہے ہیں یہ عمران خان اور اس کی ٹیم پر اعتماد کرکے ہی آ رہے ہیں پپلز پارٹی گلگت بلتستان وفاقی حکومت پر الزامات لگانے سے پہلے ہمیں یہ بتائے کے ان کے دور میں سیاحت کے شعبے نے کتنی ترقی کیا تھا یقیناً ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا ان کے دور میں تو گلگت بلتستان اور وطن عزیز پاکستان دہشت گردی کے لپیٹ میں تھا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت نے وینٹیلیٹر سمیت دیگر لوازمات فراہم کئے ہیں افسوس ہوتا ہے الزامات لگانے والے کچھ اس بارے معلومات لے کر بات کرتے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف گلگت بلتستان خواتین ونگ کی سیکٹری اطلاعات ثروت صباء نے پیپلز پارٹی کی سیکٹری اطلاعات کی جانب سے وفاقی حکومت کے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا جوابات دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو آ نے والے گلگت بلتستان کے الیکشن میں شکست نظر آ رہی ہے جس باعث آ ہے روز وفاقی حکومت پر الزامات لگا رہی ہے وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی پر سنجیدہ ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں ہماری حکومت نہ ہونے کے باوجود وفاق نے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھا ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا احساس پروگرام کے زریعے مستحقین کو رقم دی گئی پاور کے شعبے پر وفاق توجہ دے رہی ہے نیشنل پارک بن رہے ہیں پیپلز پارٹی کے پیٹ میں مڑوڑ اور خوف اس وجہ سے ہے کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی تو ہمارا احتساب شروع ہوگا اور گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو ہم ان کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اقتدار میں آ کر ان کا احتساب شروع کرینگے۔۔۔۔۔

مزید دریافت کریں۔