ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر ممتاز احمد کا کہنا ہے کہ ابھی تک 2564 لوگوں کا سکریننگ کیا جا چکا ہے اور ہنزہ میں ابھی تک ایک بھی مریض کورونا سے متاثر نہیں ہوا ہے کل سے ہم نے 80 لوگوں کا جس میں بیکری ،سبزی فروشوں ، اور حجام وغیرہ کا کورونا ٹسٹ لیا ہے جس میں سے 47 لوگوں کا رزلٹ منفی آیا ہے اور 14 لوگوں کا رزلٹ آج موصول ہوگا جبکہ آج 50 مزید افراد کا ٹسٹ لیا ہوا ہے اس کے علاوہ ہمارے پاس آیسولیشن سنٹر میں چھے مریض آئے تھے جن میں سے پانچ مریضوں کا منفی آنے پر ان کے گھروں میں بیجھ دیا گیا ہے اور ایک مریض کا رزلٹ آنا باقی ہے وہ مکمل صحت یاب ہیں پندرہ بندوں کو قرنطینہ میں رکھا تھا ان کا رزلٹ بھی منفی آنے پر گھر بیجھ دیا گیا ہے ہمارے پاس چار ٹیمیں ہیں جو سکریننگ کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا مذید انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمارے پاس ڈس انفکٹ ٹیموں تیار ہیں ضلعی انتظامیہ کے حکام سے بازار ، محلوں اور پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا جائے گا ہم صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں ایک لیڈی ڈاکٹر کو کریم آباد فیملی ہسپتال میں تعنات کیا ہے ہمارے پاس 14 میڈیکل آفیسرز موجود ہیں وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایک میڈیکل سپیشلسٹ تعنات کرے
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ