ہنزہ نیوز اردو

آغا سید یحی! شاہ الحسینی کی رحلت .تعزیت کے لِئے لوگوں کا تانتا بندھا رہا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

نگر(بیورورپورٹ)آغا سید یحی! شاہ الحسینی کی رحلت .تعزیت کے لِئے لوگوں کا تانتا بندھا رہا .وزراء مشیران و سیکرٹریز و اعلی! افیسران کا مناپن آمد . مرحوم کے صاحبزادے سید اسرارحسین شاہ صدر نگر ہوٹلز ایسی ایشن کے علاقے مناپن میں تعزیت وفاتحہ خوانی کررہے ہیں .اس سلسلے میں وزیر خزانہ جاوید علی منوا .وزیرقانون سید سہیل عباس . وزیرجنگلات و جنگلی حیات راجہ زکریا نے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے یہاں آکر شاہ صاحب سے دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے آغا سید یحی! الحسینی کی رحلت کو ملت کے لئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا .جبکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات.انجمن امامیہ کونسل گلگت .انجمن حسینیہ نگر .شعراء کرام دانشواران ملت اساتذہ کرام .پولیس کے اعلی! آفیسران . میڈیا نمائندگان .نگر پریس کلب کی کابینہ .انجمن فکرو سخن کے صدر و ادیب نوید نگری و کابینہ سمیت سینکڈوں مختلف لوگوں کا تعزیت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے .واضح رہے کہ آغا سید یحی! شاہ الحسینی بانی انقلاب نگر کہلاتا تھا .جس نے راجگی نظام کے خاتمے میں اولین کردار ادا کر کے نہ صرف نگر میں آزادی کی نوید سنائی بلکہ آس پاس کے دیگرعلاقوں میں بھی آزادی کی روشنی پھیلانے میں صف اول کا کاردارادا کیا.ستر کی دہائی میں انقلاب نگر مارچ میں نو جانوان کا نزرانہ پیش کرکے شمع آزادی جلانے والاآغا سید یحی! شاہ الحسینی کے ساتھیوں میں مرحوم قربان علی سابق مشیر وزیراعظم بے نظیر بھٹو .سابق مشیرخوراک علامہ شیخ غلام حیدر نجفی تھے جو اس انقلاب کے بھاگ ڈورسھنبالے ہوئے تھے جن کی مرہون منت ہے کہ آج کئی.نسلیں آزادی کی فضا میں زندگی گزار رہی ہے .جو رہتی دنیا بھی یاد رکھے گی .

مزید دریافت کریں۔