ہنزہ نیوز اردو

آزاد امیدوار نور محمد نے حلقہ چھ ہنزہ میں نتائج مانے سے انکار

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ) آزاد امیدوار نور محمد نے حلقہ چھ ہنزہ میں نتائج مانے سے انکار کرتے ہوئے 27 مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لئے ریٹارنگ آفیسر کے پاس درخواست جمع کرادی ہنزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں انتخابات کے شفافیت پر ہمیں اعتراض ہے ہمارے پاس شواہد موجود ہیں کہ حلقہ چھ میں ہمارے منڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے ہنزہ کے دوردراز علاقوں چپورسن سمیت دیگر پولنگ اسٹیشنز کی گنتی دوبارہ کی جائے حکومتی مشنری استعمال کرکے عوام کا منڈیٹ چوری کرنے نہیں دینگے اگر دوبارہ گنتی میں بھی کرنل کی برتری رہتی ہے تو ہم تسلیم بھی کرینگے اور ان کے ساتھ ہنزہ کے مفادات کے لئے بھر پور تعاون بھی کرینگے دوبارہ گنتی میں ہماری برتری ہوگی ہم ہنزہ کے مفادات کو اپنے نظریے اور پارٹی سے بالاتر دیکھتے ہیں آزاد امیدوار نور محمد نے کہا کہ ہم ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کیا میں اپنے ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور میرے خاطر دستبردار ہوئے پارٹی ٹکٹ سفارش پر دیا گیا اور ایسے شخص کو دیا جو غیر مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی بھی نہیں تھا کے کے ایچ کو بلاک کرکے وفاقی وزیروں اور دوسرے رہنماؤں نے جلسے کرکے قانون کی دھجیاں اڈا دی ووٹ خریدنے کے لئے احساس پروگرام کے فارم دیے گئے سکالر شپ کا لالچ دیا گیا چپورسن میں نقد پیسے تقسیم کئے گئے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے شواہد موجود ہیں فارم 45 چپورسن سے راتوں رات پہنچائے گئے حالانکہ ہمیں کہا گیا کہ چپورسن میں برف باری ہورہی ہے فارم 45 آنے میں تاخیر ہوسکتی ہے پریس کانفرنس سے عزیز آحمد نے اظہار ا خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہنزہ میں میریٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ہم ہنزہ سے شفارشی کلچر کا خاتمہ کرنا چاہئے ہیں آر او ہمارے درخواست پر عمل نہیں کرتا تو ہم الیکشن کمیشن اور الیکشن نربیونل میں جاینگے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی باقر تیہان نے کہا کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں کہ پیسے راتوں رات تقسیم ہوئے ہیں اور ہمارے منڈیٹ کو چوری کیا گیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نکینام کریم نے کہا کہ ہم چاہتے کہ کسی طرح بھی ہنزہ کا نقصان نہ ہو اس سے پہلے اسی طرح کے فیصلوں کی وجہ سے ہنزہ کا بہت نقصان ہوا ہے ہم یہ سب نوجوانوں کی خواہش پر کررہے ہیں ہمیں یقین ہے کہ دھندالی ہوئی ہے الیکشن رول 2017 کے مطابق کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر الیکشن کمپین میں حصہ نہیں لے سکتا

مزید دریافت کریں۔