کریم آباد (نزیر احمد ہنزائی): آزاد امیدوار برائے حلقہ 6 ہنزہ کامل جان کا قبلہ برونگ کے خصوصی دعوت پر امین آباد آمد. برونگ یوتھ نے کامل جان8 کا استقبال کیا اور محلہ امین آباد کے عوام کی طرف سے ہار پہنایا گیا. تقریب میں مرد و خواتین کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت. جناب سلطان عباس نے اس موقع پر استقبالیہ تقریر پیش کرتے ہوئے کامل جان صاحب کی فلاحی کاموں کا زکر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا.
اس تقریب میں استاد نظام الدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کامل جان کو ایک مضبوط امیدوار قرار دیا.
قبلہ برونگ کی طرف سے جناب مہر علی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے امین آباد آمد پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا. جناب کامل جان صاحب کی خدمات کا زکر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آنے والے الیکشن میں بھرپور تعاون کریں گے.
جناب کامل جان صاحب نے اپنے تقریر میں قبیلہ برونگ کا اس دعوت او استقبال کا شکریہ ادا کیا. اپنے تقریر میں کامل جان صاحب نے کہا وہ قوم و پورے انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کرنے آئے ہیں. وہ یہ الیکشن نہیں بلکہ الیکشن کے بعد بھی نوجوان کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اور اس قوم کی بھرپور مدد اور خدمت کرنا چاہتے ہیں.
اس موقع پر نوجوان کی طرف سے رحمت کریم صاحب نے شکریہ ادا کیا اور آنے والے الیکشن میں بھرپور تعاون کا یقین دہانی کرائی.
اس تقریب کامل جان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں.

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ