ہنزہ نیوز اردو

آئندہ بلدیاتی انتخا بات میں عوام شیناکی ایسے نمائندے کا انتخاب کرینگے جو عوام کے ہر دکھ اور درد میں ساتھ دیتا چلا آرہا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (این این آئی)اُمیدوار برائے ضلع کونسل شیناکی ہنزہ فرمان برونگ نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخا بات میں عوام شیناکی ایسے نمائندے کا انتخاب کرینگے جو عوام کے ہر دکھ اور درد میں ساتھ دیتا چلا آرہا ہے ہم اس وقت تک چَین سے نہیں رہینگے جب تب ناصر آباد میں بوائز اور گرلز کالج کا قیام عمل میں نہیں آتا ۔ (ن) لیگ کی انتخابات کے مواقعوں پر کامیابی کا دار مدار شیناکی کے عوام کی بدولت ممکن ہوا تھا اور اب حکومت کا فرض بنتا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان کی کامیابی اور بعد ازاں اُن کے صاحبزادے کی کامیابی کو عملی جامع پہنانے والے شیناکی کے عوام کی دیرینہ مطالبات جن کا مندرجہ بالا ذکرکیا گیا ہے پورا کردیں۔ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوا تو تعلیم کے بعد شیناکی کے تمام رابطہ سڑکوں کی میٹلنگ اور از سر نو مرمت ترجیح ہوگی۔ ذہین اور نادار طلبہ کو اس کا لر شپ بھی مہیاء کر کے اُن کی تعلیمی سفر کے دوران کی دشواریوں کا خاتمہ میرا مشن رہے گی

مزید دریافت کریں۔