ہنزہ نیوز اردو

آئندہ انتخابات میں کامیابی ملی تو فرقہ پرستوں کو سبق سکھاؤں گا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سیما کرن) گلگت بلتستان کے سابق صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی ملی تو فرقہ واریت پہ کھلُ کے بات کرونگا اور فرقہ پرستوں کو سبق سکھاؤں گا-
مقامی صحافتی ادارہ ہنزہ نیوز کے نمائندوں کیساتھ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اقبال نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے گفت و شنید کی جس دوران انہوں نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی تذکرہ کیا اور ان کا کہنا ہے کہ اس دفعہ اقتدار میں آنے کے بعد پچھلے ادوار میں جن ترقیاتی منصوبوں پہ کام نہ کر سکا انہیں پورا کرونگا جن میں سر فہرست خواتین کے حقوق، تعصبات کا خاتمہ ، آئینی حقوق کا مطالبہ اور سیاحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا ہے ۔ اسکے علاوہ علاقے سے فرقہ واریت ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کو ختم کرونگا اس موضوع پر ہر پلیٹ فارم پہ کھل کے بات کرونگا اور فرقہ پرستوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ